حیدرآباد۔27۔فروری(اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی میں ضم ہونے یا کانگریس سے
اتحاد سے متعلق یکم مارچ کو ٹی آر ایس کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔اس اجلاس
میں پولیٹ بیورو‘لچسلیچر پارٹی‘ریاستی
ٹی آر ایس کمیٹی اجلاس میں شریک
رہینگے۔ اور مستقبل کے لائحہ عمل کو تشکیل دینگے۔واضح رہے کہ کانگریس ہائی
کمان کی جانب سے ٹی آر ایس پر روز بروز اس پارٹی میں ضم کرنے سے متعلق دباؤ
بڑھتا جا رہا ہے۔